بیندور 21 / جون (ایس او نیوز) بیندور ژون کے سب ڈیویژنل فوریسٹ آفیسر بنگارپا کو لوک آیوکتہ پولیس نے رشوت خوری کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق فوریسٹ آفیسر بنگارپّا نے کٹہل کا درخت کاٹنے کی اجازت دینے کے لئے مبینہ طور پر محمد انور حسن نامی شخص سے 4 ہزار روپے بطور رشوت طلب کیے تھے۔ محمد انور نے لوک آیوکتہ پولیس سے اس بات کی شکایت کی جس پر کارروائی کرتے ہوئے فوریسٹ آفسر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کے لئے جال بچھایا گیا اور رشوت قبول کرنے کے دوران بنگارپّا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ۔ جبکہ اس معاملے میں ونائیک نامی دوسرا ملزم مفرور بتایا جا رہا ہے۔
رشوت خور فوریسٹ آفیسر کی گرفتاری کی کارروائی منگلورو ڈیویژن کے لوک آیوکتہ ایس پی نٹراج ایم اے کی رہنمائی میں اڈپی لوک آیوکتہ ڈی وائی ایس پی پرکاش نے کرناٹکا لوک آیوکتہ انسپکٹر منجو ناتھ اور دیگر اہلکاروں کے اشتراک سے انجام دی۔